نارووال، مریدکے روڈپربس الٹ گئی،9 مسافر ہلاک ،40 زخمی

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 10 نومبر 2012
بس شکرگڑھ سے فیصل آباد جا رہی تھی، حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا ۔ فوٹو: فائل

بس شکرگڑھ سے فیصل آباد جا رہی تھی، حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا ۔ فوٹو: فائل

نارنگ منڈی: نارووال مریدکے روڈ پرچوڑا راجیوتاں کے قریب شکر گڑھ سے فیصل آباد جانے والی مسافربس موٹرسائیکل سوارکوبچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں9 مسافرہلاک اور40 شدید زخمی ہوگئے۔

جن میں 10 مسافروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جمعے کوصبح 10 بجے شکرگڑھ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس جب چوڑا راجیوتاں کے قریب پہنچی تواچانک سامنے سے ایک موٹرسائیکل سوارآگیا،تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور بس پرقابو نہ پا سکا اوربس قلابازیاں کھاتی ہوئی گہرے کھڈے میں جاگری جس کے باعث دوبچوں سمیت 7 مسافرقمرعلی ، محمد اویس، طالب علی، حیدر، امتیاز ، اللہ رکھا،نوازش وغیرہ موقع پرہلاک ہوگئے۔

جبکہ دومسافراسپتال پہنچ کردم توڑگئے دیگر زخمیوں میں دس مسافروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،حادثے کے باعث بس مکمل تباہ ہوگئی، مسافروں کو بس کے شیشے توڑ کر نکالا گیا، پٹرولنگ پولیس نے انھیں مریدکے اور لاہور کے اسپتالوں میں پہنچایا، حادثے کے باعث مسافر بس خون سے بھر گئی، اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار تھی، قریبی دیہاتیوں نے بھی زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔