کولمبو: جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2012
جیل میں لڑائی  کےدوران 27 قیدی ہلاک  ہوگئےجب کہ ایک سینئر پولیس افسرشدید زخمی ہوا۔  فوٹو: فائل

جیل میں لڑائی کےدوران 27 قیدی ہلاک ہوگئےجب کہ ایک سینئر پولیس افسرشدید زخمی ہوا۔ فوٹو: فائل

کولمبو: جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو  کی جیل میں  پولیس منشیات کیخلاف چھان بین کررہی تھی کہ  چند قیدیوں  نےگارڈ سےاسلحہ چھین کرفائرنگ شروع کردی کچھ قیدی بیرکوں پرچڑھ کرپولیس پرگولیاں برسانےلگے، لڑائی  کےدوران 27 قیدی ہلاک جب کہ ایک سینئر پولیس افسرشدید زخمی ہوگیا۔

 بعد ازاں انتظاميہ نے فوج طلب كرکے صورتحال پر قابو پاليا، حكام نے واقعہ کی تحقيقات شروع كردی ہيں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔