ورلڈٹوئنٹی20:جنوبی افریقہ نے کیلس کو بھی منتخب کرلیا

ایکسپریس اردو  جمعـء 20 جولائی 2012
ویسٹ انڈیز نے لیفٹ آرم اسپنر سلیمان بین کو30 پلیئرز کی فہرست میں جگہ دے دی (فوٹو ایکسپریس)

ویسٹ انڈیز نے لیفٹ آرم اسپنر سلیمان بین کو30 پلیئرز کی فہرست میں جگہ دے دی (فوٹو ایکسپریس)

جوہانسبرگ / کنگسٹن: جنوبی افریقہ نے آل رائونڈر جیک کیلس کو آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل کرلیا،انھوں نے بطور ریگولر ممبر دو برس قبل مختصر طرز کا آخری میچ کھیلا تھا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے لیفٹ آرم اسپنر سلیمان بین کو30 پلیئرز کی فہرست میں جگہ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق مئی2010 تک کیلس پروٹیز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے مستقل رکن تھے

تاہم اس کے بعد رواں برس مارچ میں بھارت کیخلاف ہی ایکشن میں نظر آئے، اس میچ میں انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا تھا، کیلس نے آئی پی ایل میں409 رنز بنانے کے ساتھ 15 وکٹیں حاصل کر کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا،اس کارکردگی پر انھیں جنوبی افریقہ کیلیے زیرغور نہ لانا حماقت ہی تصور کی جاتی، آل رائونڈر نے اب تک 17 میچز میں 573 رنز اسکور کیے اور5 پلیئرز کو ٹھکانے لگایا ہے،

لیفٹ آرم اسپنر وین ڈر مرو 2 سال بعد کم بیک میں کامیاب رہے، ان دونوں کے ساتھ اسکواڈ میں ابراہم ڈی ویلیئرز (کپتان) آملا، فرحان بہردیان، بوتھا، ڈی لینگے، ڈومنی، فاف ڈوپلیسس، ہینڈرکس، عمران طاہر، انگرام، کلینویلڈ، لیوی، میکلیرن، ڈیوڈ ملر، البائی مورکل، مورن مورکل، مورس، اونٹونگ، پارنیل، الویرو پیٹرسن، روبن پیٹرسن، پھانگیسو، گریم اسمتھ، اسٹین، تھیرون، ٹسوبے،

مورن وین وک اور ڈین ولاس بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈسپلنری مسائل کے سبب سائیڈ لائن ہونے والے لیفٹ آرم اسپنر سلیمان بین کو ویسٹ انڈین سلیکٹرز نے ایک اور موقع فراہم کر دیا،انھوں نے آخری بار گذشتہ برس کے ورلڈکپ میں حصہ لیا تھا، اس دوران ٹیم مینجمنٹ کو ان کے آف دی فیلڈ رویے سے شکایات ہوئیں، یہی وجہ ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ بھی نہیں دیا گیا،

گذشتہ ماہ اے ٹیم کی نمائندگی کے بعد اب وہ ورلڈ ٹی20 کے ابتدائی پلیئرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، فہرست میں شامل دیگر پلیئرز سیموئل بدری، بارنویل، بوگ، بیسٹ، بشو، بونر،براتھ ویٹ، ڈیرن براوو، ڈیوائن براوو، چارلس، ایڈورڈز، گیل، ڈینزا حیات، متھورین، ملر، سنیل نارائن، پولارڈ، پاول، رامدین، رام پال، روئچ، آندرے رسل، سیمی، سموئلز، سینٹوکی، شلنگفورڈ، لینڈل سیمنز، ڈیوائن اسمتھ اور ڈیون تھامس ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔