قومی اداروں کے درمیان کوئی ٹکراؤ نہیں، اختلاف رائے اور ٹکراؤ الگ الگ باتیں ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2012
 کراچی میں اسمبلنگ پلانٹ لگایا جانا بڑی کامیابی ہے, وزیراعظم. فوٹو: اے پی پی

کراچی میں اسمبلنگ پلانٹ لگایا جانا بڑی کامیابی ہے, وزیراعظم. فوٹو: اے پی پی

کراچی: وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے درمیان کوئی ٹکراؤ نہیں، اختلاف رائے اور ٹکراؤ الگ الگ باتیں ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے پودے کو توانا درخت بنارہے ہیں اس لئے منفی باتوں کو نظراندازکردینا چاہیے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

وزیر اعظم نےکہا کہ حکومت پرائیوٹ سیکٹرکی ترقی کے لئے کوشاں ہے، آٹوانڈسٹری کے فروغ کے لئے بھی بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اورملکی سطح پر مشکل حالات کے باجود کراچی میں اسمبلنگ پلانٹ لگایا جانا بڑی کامیابی ہے، اس حوالے پالیسی تیار کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔