وديا بالن دسمبر ميں سدہارتھ رائے كپوركی دلہن بنيں گی

 ہفتہ 10 نومبر 2012
اداكارہ وديا بالن  اور سدھارتھ رائے دسمبر كے آخر ميں شادی كا ارادہ ركھتے ہيں۔   فوٹو فائل

اداكارہ وديا بالن اور سدھارتھ رائے دسمبر كے آخر ميں شادی كا ارادہ ركھتے ہيں۔ فوٹو فائل

ممبئی: بھارتی اداكارہ وديا بالن دسمبر میں اپنے دوست سدھارتھ رائے كپورکی دلہن بنيں گی۔

بھارتی اداكارہ وديا بالن نے جيون ساتھی تلاش كرليا ہے۔ وہ آئندہ ماہ اپنے دوست سدھارتھ رائے كپورکی دلہن بنيں گی۔ بھارتی فلم نگری ان دنوں وديا اور سدھارتھ كی شادی کی خبر کے چرچے  ہے۔ دونوں دسمبر كے آخر ميں شادی كا ارادہ ركھتے ہيں۔

وديا بالن كے دوستوں كا كہنا ہے كہ يكم جنوری كو وديا اپنی 35ويں سالگرہ سے قبل رشتہ ازداوج ميں منسلک ہونا چاہتی ہيں ، تاہم ابھی تک دونوں نے اپنی شادی كی خبروں كی تصديق نہيں کی ہے۔ وديا اورسدھارتھ 2 سال سے تقريبات ميں اكٹھے ديكھے جارہے ہيں۔ سدھارتھ ایک بھارتی ٹی وی چينل كے سی ای او ہيں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔