- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
’’ہم تیرے سپاہی ہیں‘‘ پاک فوج نے نیا نغمہ جاری کر دیا
اسلام آباد: پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کر دیا، نغمے میں بری، بحری اور فضائی افواج، ایس ایس جی کمانڈوز کی پریڈ کے علاوہ آپریشن میں جانے سے پہلے تیاری کے مرحلے کو عکس بند کیا گیا ہے، نغمے میں انتہائی دلکش انداز میں موسیقی مرتب کی گئی ہے۔
فوجیوں کو سیاچن میں نماز کی حالت میں بھی دکھایا گیا ہے، نغمے کے بول یہ ہیں، ’’سینے میں دل موجود بھی ہے، ہیں گولیاں بھی بارود بھی ہے، اس جان کی حد سے پار گئے، جو وار کیے تھے کار گئے، جو تیرے نام پہ لہرائے، پرچم کی گواہی ہے، ہم تیرے سپاہی ہیں، ہیں توپیں، ٹینک، جہاز بھی سب، پر دل ہے سب سے زیادہ بڑا، ہر حال میں اب یہ نبھائیں گے، دے کر آئے ہیں وعدہ بڑا، کہ چھوڑ اپنا گھر بار گئے، جب وقت آیا ہر بار گئے، جو تیرے نام پہ لہرائے، پرچم کی گواہی ہے۔
ہم تیرے سپاہی ہیں، ہیں آنکھیں بھی اور خواب بھی ہیں، ہے چال ڈھال انداز بھی ہے، نہ بھٹکیں نہ گھبرائیں ہم، سب سے اونچی پرواز بھی ہے، دشمن کے چین قرار گئے، جو وار کیے تھے کار گئے، جو تیرے نام پہ لہرائے، پرچم کی گواہی ہے، ہم تیرے سپاہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔