’’ہم تیرے سپاہی ہیں‘‘ پاک فوج نے نیا نغمہ جاری کر دیا

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 19 مارچ 2016
بری، بحری اور فضائی افواج، ایس ایس جی کو دوران مشن عکس بندکیا گیا فوٹو: فائل

بری، بحری اور فضائی افواج، ایس ایس جی کو دوران مشن عکس بندکیا گیا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کر دیا، نغمے میں بری، بحری اور فضائی افواج، ایس ایس جی کمانڈوز کی پریڈ کے علاوہ آپریشن میں جانے سے پہلے تیاری کے مرحلے کو عکس بند کیا گیا ہے، نغمے میں انتہائی دلکش انداز میں موسیقی مرتب کی گئی ہے۔

فوجیوں کو سیاچن میں نماز کی حالت میں بھی دکھایا گیا ہے، نغمے کے بول یہ ہیں، ’’سینے میں دل موجود بھی ہے، ہیں گولیاں بھی بارود بھی ہے، اس جان کی حد سے پار گئے، جو وار کیے تھے کار گئے، جو تیرے نام پہ لہرائے، پرچم کی گواہی ہے، ہم تیرے سپاہی ہیں، ہیں توپیں، ٹینک، جہاز بھی سب، پر دل ہے سب سے زیادہ بڑا، ہر حال میں اب یہ نبھائیں گے، دے کر آئے ہیں وعدہ بڑا، کہ چھوڑ اپنا گھر بار گئے، جب وقت آیا ہر بار گئے، جو تیرے نام پہ لہرائے، پرچم کی گواہی ہے۔

ہم تیرے سپاہی ہیں، ہیں آنکھیں بھی اور خواب بھی ہیں، ہے چال ڈھال انداز بھی ہے، نہ بھٹکیں نہ گھبرائیں ہم، سب سے اونچی پرواز بھی ہے، دشمن کے چین قرار گئے، جو وار کیے تھے کار گئے، جو تیرے نام پہ لہرائے، پرچم کی گواہی ہے، ہم تیرے سپاہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔