- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
اداروں کے سربراہان کی ایک دوسرے پر الزام تراشی دکھ کا باعث ہے، پرویز مشرف
اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملکی اداروں کے سربراہان کی ایک دوسرے پر الزام تراشی دکھ کا باعث ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ٹو دی پوائنٹ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں بہت الجھنیں ہیں لیکن ہمیں پاکستان کے مستقبل کو دیکھنا ہے۔ اگر ماضی میں جانا ہے تو پھر پہلے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ سامنے لائی جائے۔
اصغر خان کیس کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ 16 برس التوا کا شکار رہنے والے کیس کی سماعت اب کیوں ہوئی اس کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا۔ اس وقت تمام واقعات ایک خاص ماحول میں ہوئے ہیں۔ بدقسمتی سے انہیں نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ اللہ کے بعد ملک میں سپریم کورٹ ہی بالاتر ہے اس لئے اس کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیئے۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت فوج اور آئی ایس آئی کو کمزور کیا جارہا ہے کیونکہ پاک فوج ملک کا سب سے منظم ادارہ ہے۔ سیکورٹی اداروں کے پاس کوئی ڈیتھ اسکواڈ نہیں اور نہ ہی بلوچستان میں لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشوں کے معاملے میں اس کا کوئی کردار ہے۔ گمشدہ افراد کے معاملے میں آئی ایس آئی کو غلط شامل کیا گیا۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات میں مارشل لا نہیں لگ سکتا تاہم حالت سے نمٹنے کے لئے کئی دیگر آپشنز بھی ہیں لیکن ان پر کوئی گفتگو نہیں کی جارہی۔ آج ملک کا عام آدمی بد حال ہے اور معاشی ترقی نہ ہونے کے برابر ہے لہٰذا اس صورتحال میں ہمیں بہت کچھ سوچنا ہوگا۔
سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کو فوج نے نہیں بنایا اور نہ ہی 2002 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک اپنا فائدہ اور نقصان دیکھ کر آئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔