فرحان سے افیئر کی خبروں پر مشتعل ہوگئی تھی، آدیتی راؤ

شوبز ڈیسک  اتوار 20 مارچ 2016
جب سے میڈیا ٹرائل سے نمٹنا آیا ہے اپنے بارے میں افواہوں سے پریشان نہیں ہوتی، اداکارہ فوٹو : فائل

جب سے میڈیا ٹرائل سے نمٹنا آیا ہے اپنے بارے میں افواہوں سے پریشان نہیں ہوتی، اداکارہ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈاداکارہ آدیتی راؤ حیدری کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار فرحان اختر کے ساتھ افیئر کی خبروں پر وہ مشتعل ہوگئی تھیں انھیں لگا کہ ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔

آدیتی راؤ حیدری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس طرح کی بے بنیاد افواہوں سیا ان کے کام کا حرج ہورہا تھاانھوں نے کہا کہ پھر انھیں یہ بات سمجھ آگئی کہ بالی وڈ میں افیئرز بننا اور اسکینڈلز کوئی نئی بات نہیں یہ یہاں کا معمول ہے۔انھوں نے کہا کہ جب سے انھیں میڈیا ٹرائل سے نمٹنا آگیا ہے اپنے بارے میں اس طرح کی افواہوں سے اب پریشان نہیں ہوتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔