چین کی برآمدات میں11.6فیصد کا نمایاں اضافہ

اے ایف پی  اتوار 11 نومبر 2012
چین کی فاضل تجارت کی مالیت 32 ارب ڈالر تک پہنچ گئی  فوٹو: اے ایف پی

چین کی فاضل تجارت کی مالیت 32 ارب ڈالر تک پہنچ گئی فوٹو: اے ایف پی

بیجنگ: چینی معاشی ترقی کی رفتار تیز ہونے کا ایک اور اشارہ ملا ہے۔ قومی کسٹمز بیورو سے جاری ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں چین کی برآمدات میں 11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آرسی) کے سربراہ زانگ پنگ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ سست روی کے رجحان پر موثر طور پر قابو پا لیا گیا ہے، اکتوبر سے معاشی اشاریوں کا رجحان بہتری کی جانب اشارہ کر رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر کے دوران چینی درآمدات میں 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور چین کی فاضل تجارت کی مالیت توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ کر 32 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو ستمبر میں 27.7 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ تجزیہ کاروں نے فاضل تجارت کا حجم 27 ارب ڈالر رہنے کی امید کا اظہار کیاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔