کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

مقتولین کو انتہائی قریب سے سروں پر گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 20, 2016
جائے وقوعہ پر 30 بور پستول کے 3 خول بھی ملے ہیں،پولیس:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کورنگی کراسنگ سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے 2 افراد کی لاشیں بر آمد کرلیں۔ دونوں کی عمریں 30 سے 35 برس کے درمیان ہے اور انہیں انتہائی قریب سے سر پر گولیاں ماری گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں میں سےایک کی شناخت شمائیل بیگ کےنام سے جب کہ دوسرے کی سہیل کے نام سے ہوئی جوکورنگی سوکوارٹرزکا رہائشی ہے، دونوں مقتولین کے سرمیں گولیاں ماری گئیں ہیں، جائے وقوعہ پر 30 بور پستول کے 3 خول بھی ملے ہیں، لاشوں کی حالت دیکھ کراندازہ ہوتا ہے کہ انہیں رات کے کسی پہر یہی اکر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں