عوام کو آج ایک اور سرپرائز دیں گے رضا ہارون

ضروری نہیں ہر دوسرے دن ایم کیو ایم کی وکٹیں گریں لیکن یہ وکٹیں گرتی چلی جائیں گی، رضا ہارون


ویب ڈیسک March 21, 2016
رضا ہارون اور افتخارعالم نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل سے ملاقات کی، فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے منحرف رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں ہر دوسرے دن ایم کیو ایم کی وکٹیں گریں لیکن یہ وکٹیں گرتی چلی جائیں گی اور آج پھر عوام کو سرپرائز دیں گے۔

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر صغیراحمد اور انیس قائم خانی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ ان کی عمران اسماعیل سے ملاقات سیاسی نہیں تھی، ہمارے سیاست کے علاوہ بھی دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، اگر کوئی شخص قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرے تو اسے روکنا نہیں چاہیے۔

ایم کیو ایم کے مزید رہنماؤں کی ان کے ساتھ شمولیت کے بارے میں رضا ہارون نے کہا کہ وہ عوام سے کہتے ہیں کہ نئی جماعت وجود میں آئی ہے وہ اس کے ہاتھ مضبوط کریں۔ ہم نے آواز لگائی ہے جو آئے گا خوش آمدید کہیں گے، ضروری نہیں ہر دوسرے دن ایم کیو ایم کی وکٹیں گریں لیکن یہ وکٹیں گرتی چلی جائیں گی، پیر کے روز عوام کو ایک اور سرپرائز دیں گے۔

مقبول خبریں