ورلڈٹور فائنلز :ڈیل پوٹرو نے فیڈرر کی فتوحات کو بریک لگا دیا

اے ایف پی  اتوار 11 نومبر 2012
مقابلے میں ہارنے کے بعد فیڈرر کی سیزن کے اختتامی ایونٹ میں لگاتار12 فتوحات کو بریک لگا دیا۔ فوٹو : اے ایف پی

مقابلے میں ہارنے کے بعد فیڈرر کی سیزن کے اختتامی ایونٹ میں لگاتار12 فتوحات کو بریک لگا دیا۔ فوٹو : اے ایف پی

لندن: ورلڈ ٹور فائنلز میں ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو سوئس اسٹار راجرفیڈررکیخلاف 7-6(7/3)،4-6 اور 6-3 سے فتح کی بدولت فائنل فور میں شامل ہوگئے۔

فیڈرر پہلے ہی اس مقام تک پہنچ چکے تھے، البتہ اس شکست نے ان کی سیزن کے اختتامی ایونٹ میں لگاتار12 فتوحات کو بریک لگا دیا۔ برطانوی اسٹار اینڈی مرے نے جوئے ولفریڈ سونگا کو 6-2،7-6(7/3) سے ٹھکانے لگاکر فائنل فور میں نشست حاصل کرلی۔دوسری جانب بھارتی ٹینس پلیئر لینڈر پیس اور جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹیپنک نے ٹاپ سیڈ برائن برادرز کو حیران کن طور پر شکست دے کر ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی، باب اور مائیک کیخلاف ان کی فتح کا اسکور6-4،6-7(6/8) اور 10-7 رہا، اس فتح کی بدولت انھیں گروپ ’ اے ‘ میں ٹاپ پوزیشن ملی، فائنل میں رسائی کیلیے انھیں دیگردو بھارتی پلیئرز مہیش بھوپاتی اور روہن بوپنا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔