انوشکا شرما ویرات کوہلی کو مبارک دیے بغیر نہ رہ سکیں

شوبز ڈیسک  پير 21 مارچ 2016
اپنےٹوئٹ میں انھوں نے کوہلی کو بھارت کی فتح کا ہیرو قرار دیااور اس امید کا اظہار کیاکہ وہ بھارت کو ورلڈ کپ جتوائیں گے۔ فوٹو: فائل

اپنےٹوئٹ میں انھوں نے کوہلی کو بھارت کی فتح کا ہیرو قرار دیااور اس امید کا اظہار کیاکہ وہ بھارت کو ورلڈ کپ جتوائیں گے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے مابین اب پہلے جیسے مراسم نہیں ہیںاور دونوں کے بیچ ایک دراڑ آچکی ہے تاہم بالی وڈ حسینہ کے دل میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کے لیے آج بھی نرم گوشہ موجود ہے۔

ابھی کل ہی کی بات ہے انوشکا شرما پاکستان کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھارت کی کامیابی پر بہت خوش تھیں انھوں نے ویرات کوہلی سے ساری رنجشیں بھلا کرانھیں پاکستان کے خلاف زبردست بیٹنگ کرنے اور فتح پر مبارکباد دی۔اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے کوہلی کو بھارت کی فتح کا ہیرو قرار دیااور اس امید کا اظہار کیاکہ وہ بھارت کو ورلڈ کپ جتوائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔