تین ارب 66 کروڑ روپے کے نایاب ہیرے کی نمائش

نیٹ نیوز  پير 21 مارچ 2016

تائی پے: تائیوان میں چمکتے دمکتے نایاب نیلے ہیرے کو نیلامی سے قبل نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔

10 قیراط سے زائد وزن کا بیضوی ہیرا نایاب ہیروں میں سے ایک ہیرا ہے۔ نیلامی سے قبل خوبصورت ہیرے کو تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا، اس خاص ہیرے کی قیمت 3 ارب 13 کروڑ سے تین ارب 66 کروڑ روپے رکھی گئی ہے،یہ خوبصورت، صاف شفاف ہیرا 5 اپریل کو ہانگ کانگ میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔