سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اپنے نام کرلی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 11 نومبر 2012
چوتھا ون ڈے : نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم کا اسکوائر لیگ کی جانب شاٹ۔ فوٹو : اے ایف پی

چوتھا ون ڈے : نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم کا اسکوائر لیگ کی جانب شاٹ۔ فوٹو : اے ایف پی

ہمبنٹوٹا: بارش سے متاثرہ چوتھے ون ڈے میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو7وکٹ سے شکست دے کرسیریز اپنے نام کرلی۔

32 اوورز فی اننگز تک محدود کیے جانے والے مقابلے میں جیون مینڈس کی نپی تلی بولنگ کے سامنے کیویز 8وکٹ پر 131 پر محدود رہے، لیگ اسپنر نے 4 اوورز میں 15رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

انھوں نے کین ولیمسن اور ناتھن میک کولم کو لگاتار دو گیندوں پر نشانہ بنایا، برینڈن میک کولم نے 30رنز اسکور کیے، نووان کولاسیکرا نے 17رنز دے کر2 وکٹیں لیں،آئی لینڈرز نے فتح کیلیے دیاگیا131 کا ہدف 26.2 اوورز میں 3وکٹ پر حاصل کرلیا، دنیش چندیمل 43 اور تھارنگا27 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، لاہیرو تھریمانے صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، کمار سنگاکارا نے 42کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انجیلو میتھیوز2 پر ناٹ آئوٹ رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔