کنری: پٹاخوں میں آتشزدگی ، دھماکوں سے بھگدڑ مچ گئی

نامہ نگار  اتوار 11 نومبر 2012
 خوفزدہ لوگ دکانیں چھوڑکر فرار، آگ بجھانے کی کوشش میں دکاندار جھلس گیا. فوٹو: فائل

خوفزدہ لوگ دکانیں چھوڑکر فرار، آگ بجھانے کی کوشش میں دکاندار جھلس گیا. فوٹو: فائل

کنری: کنریشہر میں واقع بازار میں پٹاخوں کے ٹھیلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دھماکوں کے باعث بھگدڑ مچ گئی، دکاندار دکانیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

ایک شخص جھلس گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں واقع جونیجو مارکیٹ کے قریب پٹاخوں کے ٹھیلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پٹا خے دھماکوں سے پھٹنے لگے جس کے باعث بازار میں بھگدڑ مچ گئی، خوف کے باعث دکاندار دکانیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے، وہاں موجود لوگوں نے پانی ڈال کر آگ کو بجھایا، آگ بجھانے کے دوران ٹھیلے کے مالک پریم مالہی کے دونوں ہاتھ جھلس گئے، اطلاع کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی، شہر کی سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹاخوں کی فروخت پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔