امریکا کا عراق میں مزید فوجی تعینات کرنے کا اعلان

پینٹاگون نے مزید فوجی بھیجنے کا اعلان داعش کے حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد کیا۔


ویب ڈیسک March 21, 2016
داعش نے عراقی قصبے مخمور میں فوجی کیمپ پر حملہ کر کے ایک امریکی فوجی کو ہلاک کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

امریکا نے عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے عراق میں داعش کی جانب سے حملے میں فوجی کی ہلاکت کے بعد عراق میں مزید فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم امریکا کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ مزید کتنے فوجی تعینات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل داعش نے عراق کے قصبے مخمور میں واقع امریکی فوجی کیمپ پر راکٹ حملہ کر کے ایک فوجی کو ہلاک جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت عراق میں 3 ہزار 700 امریکی فوجی تعینات ہیں جو داعش کے خلاف جنگ میں عراقی سیکیورٹی فورسز کی معاونت کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں