کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ

ویب ڈیسک  پير 21 مارچ 2016
حملے میں چوکی کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

حملے میں چوکی کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

 کراچی: کورنگی ڈھائی نمبر پر نامعلوم افراد کی جانب سے رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار رینجرز کی چوکی پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں چوکی کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں گشت شروع کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 9 روز کے دوران کراچی میں رینجرز کی چوکی پر یہ چوتھا حملہ ہے جس میں اب تک 2 اہلکار زخمی ہوئے جب کہ کورنگی میں رینجرز کی چوکی پر یہ دوسرا حملہ ہے اور اس سے قبل ناظم آباد اور گلشن اقبال میں چوکیوں پر کریکر پھینکے گئے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔