شہر میں مزید 9افراد ڈنگی میں مبتلا ہوگئے

اسٹاف رپورٹر  اتوار 11 نومبر 2012
سرکاری اعدادوشمارکے مطابق رواں سال کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد470 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

سرکاری اعدادوشمارکے مطابق رواں سال کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد470 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: کراچی میں مزید9 افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے، سرکاری اعدادوشمارکے مطابق رواں سال کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد470 ہوگئی ہے۔

جبکہ مختلف ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک ایک ہزار سے زائد مریضوں میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ، ان ماہرین نے بتایا کہ صوبائی ڈنگی سرویلنس سیل صرف چند اسپتالوںکی رپورٹ جاری کرتا ہے، ماہرین نے بتایا کہ امسال ڈنگی وائرس کی شدت گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ سرویلنس سیل جن علاقوں میں ڈنگی وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ان علاقوں کو نشاہدہی کی جائے اوروہاں اسپرے کرانے کیلیے متعلقہ حکام پر زوردیں، ماہرین نے بتایا کہ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں متاثرہ مریضوںکا علاج جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔