پریتی زنٹا نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنا شروع کر دیں

شوبز ڈیسک  منگل 22 مارچ 2016
زندگی میں شادی کے بعد جو پہلی تبدیلی آئی وہ چوڑیوں کی شکل میں آئی جو ان کو خلاف معمول دو دن تک پہننی پڑیں، پریتی فوٹو: فائل

زندگی میں شادی کے بعد جو پہلی تبدیلی آئی وہ چوڑیوں کی شکل میں آئی جو ان کو خلاف معمول دو دن تک پہننی پڑیں، پریتی فوٹو: فائل

ممبئی:  پریتی زنٹا نے جین گڈانیف سے شادی کے ایک ماہ بعد اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنا شروع کردی ہیں۔

پریٹی نے جو سب سے پہلی سیلفی جاری کی ہے وہ ان کی چوڑیوں کے ساتھ ہے جو انھوں نے شادی کے روز پہنی تھیں۔ تصاویرمیں پریتی ہاتھوں کو چہرے کے پاس لے کر اپنی گلابی اور سفید چوڑیاں اور کڑے  دکھا رہی ہیں۔ پریتی نے لکھا ہے کہ ان کی زندگی میں شادی کے بعد جو پہلی تبدیلی آئی وہ ان چوڑیوں کی شکل میں آئی جو ان کو خلاف معمول دو دن تک پہننی پڑیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔