چھوٹے بہن بھائیوں کی وجہ سے بچے موٹے نہیں ہوتے

چھوٹے بہن بھائی کی وجہ سے بچے کھیل کود میں مصروف رہتے ہیں جو ان کی صحت کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے، ماہرین


ویب ڈیسک March 22, 2016
چھوٹے بہن بھائی کی پیدائش کا بڑے بچے کے صحت مند باڈی ماس انڈیکس سے گہرا تعلق ہے، ماہرین فوٹو: فائل

WASHINGTON: امریکا میں کی جانے والی ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹے بہن بھائیوں کے ہونے سے بچوں کی صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں اور ان میں موٹاپے کا خطرہ کافی کم ہوجاتا ہے ۔

یونیورسٹی آف مشی گن کی ٹیم کا کہناہے کہ 2 سے 4 سال کی عمر کے دوران چھوٹے بہن بھائی کی پیدائش کا بڑے بچے کے صحت مند باڈی ماس انڈیکس سے گہرا تعلق ہے ۔

تحقیق کی سربراہ جولی لومینگ کا کہنا ہے کہ ہمیں چھوٹے بہن بھائی کی پیدائش سے بچے کے کم موٹے ہونے کی وجوہات کا زیادہ علم نہیں ہوسکا تاہم یہ ضرور نوٹ کیا گیا ہے کہ چھوٹے بہن بھائی کی وجہ سے بچے ٹی وی کے سامنے وقت گذارنے کے بجائے کھیل کود میں مصروف رہتے ہیں جو ان کی صحت کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے ۔

مقبول خبریں