بھارتی صدرپرناب مکھرجی کی صدرممنون کویوم پاکستان پرمبارکباد

ایکسپریس نیوز  منگل 22 مارچ 2016
ملک پاکستان کیساتھ دوستانہ، پرامن اورباہمی تعاون پر مبنی تعلقات کیلیے پرعزم ہے، پیغام: فوٹو: فائل

ملک پاکستان کیساتھ دوستانہ، پرامن اورباہمی تعاون پر مبنی تعلقات کیلیے پرعزم ہے، پیغام: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: بھارت کے صدرپرناب مکھرجی نے اپنے پاکستانی ہم منصب صدرممنون حسین کو یوم پاکستان پر مبارکبادکا پیغام بھیجا ہے۔

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پرناب مکھرجی نے پاکستانی ہم منصب کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ انکا ملک پاکستان کیساتھ دوستانہ، پرامن اورباہمی تعاون پر مبنی تعلقات کیلیے پرعزم ہے۔

ہمیں پورا یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعاون سے ترقی اور استحکام آئے گا۔بھارتی صدر نے اس موقع پر صدر مملکت کی صحت کیلیے نیک تمنائوںکا اظہارکیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔