- پی ٹی آئی نے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا
- پنجاب حکومت کا 25 مئی کے پرتشدد واقعات پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ
- نیو میکسیکو میں مزید مسلمانوں کے قتل کا خدشہ؛ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
- فوج کے خلاف مہم عمران نیازی کی پارٹی نے چلائی، وزیر داخلہ
- پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض
- آج بھی بازار سے کم قیمت پر دالیں فراہم کررہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ
- ڈھائی کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان بلوچستان سے کراچی لانے کی کوشش ناکام
- صوابی میں قبرستان سے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد
- غزہ؛ اسرائیل اور اسلامک جہاد کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا
- روہڑی؛ جلوس میں دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش
- کراچی میں ڈاکو نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹ لیا
- ہیلی کاپٹر حادثے پر توہین آمیز مہم کی تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی افسران بھی شامل
- اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمرخالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک
- ارشد ندیم کیلیے گولڈ میڈل جیتنے پر 50لاکھ روپے انعام
- سیلاب متاثرین کے مفت علاج کیلیے ڈاکٹرز کی ٹیم لسبیلہ پہنچ گئی
- کراچی؛ نجی سکیورٹی گارڈ کے بہیمانہ تشدد سے خاتون بیہوش، وڈیو وائرل
- مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا محرم کے جلوس پر تشدد، نوجوان پرگاڑی چڑھا دی
- بارش دورہ نیدرلینڈز کیلیے تیاریوں کی دشمن بن گئی
- ایشیا کپ؛ اسکواڈز کی نقاب کشائی کیلیے مزید مہلت مل گئی
- ریلوے کا گریڈ 20 کا افسر کروڑوں روپے کے فراڈ پر گرفتار
جنرل پیٹریاس کو عشق اورسیاست میں آنے کا شوق لے ڈوبا
سی آئی اے کے مستعفی سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس اور صحافی پائلہ بروڈول کی ایک فائل فوٹو۔ فوٹو : اے ایف پی
واشنگٹن: سی آئی اے کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس جس خاتون کے عشق میں گرفتار ہوکر مستعفی ہوئے وہ ان کی سوانح عمری لکھنے والی صحافی پائلہ بروڈول ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان روابط کا انکشاف ایف بی آئی نے اس وقت لگایا جب انھوں نے جنرل پٹریاس کے ای میل اکائونٹ کی نگرانی شروع کی تاکہ یہ پتہ چلا سکیں کہ کیا کسی اور شخص کو اس اکائونٹ تک رسائی حاصل تو نہیں ۔ پائلہ بروڈول ہاورڈ یونیورسٹی میں تحقیقی ایسوسی ایٹ ہیں اور لندن میں کنگز کالج میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں ۔ امریکی میڈیا نے جنرل پیٹریاس کے استعفے کی ایک اور وجہ سیاست میں دلچسپی بتائی ہے ، اس سال کے شروع میں خبریں آئی تھیں کہ جنرل پیٹریاس، ری پبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی الیکشن لڑنا چاہتے تھے، اس سلسلے میں انہوں نے صدارتی امیدواروں کے بحث مباحثہ کیلئے مشہور سینٹ انسالم کالج آف نیو ہمپاشائر کا دورہ بھی کیا تھا، جنرل پیٹریاس ، اگرچہ سیاست میں دلچسپی کی تردید کرتے رہے ہیں۔
تاہم میڈیا کا اصرار ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں ری پبلکن کے بہترین صدارتی امیدوار ہوسکتے ہیں، ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پیٹریاس کو لیبیا میں امریکی قونصلیٹ پر حملے میں امریکی سفیر کی ہلاکت پر تنقید کا سامنا بھی تھا۔ امریکی فوج میں37سال کی سروس کے دوران پیٹریاس نے دوبار موت کو بہت قریب سے دیکھا ، پہلی بار1991میں ان کی چھاتی پر غلطی سے گولی اس وقت لگی جب مشقوں کے دوران ایک فوجی لڑکھڑا کر گرگیا اور اس کی بندوق چل گئی ۔ ان کی پانچ گھنٹے سرجری جاری رہی ۔ دوسری بار انہوں نے موت کو اس وقت قریب سے دیکھا جب 1999میں مشقوں ہی کے دوران ان کا پیراشوٹ ساٹھ فٹ کی بلندی پر پھٹ گیا تھا ۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اوباما کو جمعرات کی صبح شائبہ تک نہ تھا کہ سی آئی اے چیف استعفیٰ دینے والے ہیں ۔ صدر اوباما نے پیٹریاس کا استعفیٰ فوری منظور کرنے سے انکارکر دیا اور کہا کہ وہ رات کو اس کے بارے میں سوچیں گے تاہم اوباما اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ پیٹریاس پر دبائو نہیں ڈال سکتے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔