- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
فضل امین کی شہادت ناقابل فراموش المیہ ہے، شاہی سید
کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری اعلامیے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سندھ کونسل کے ممبر،پختون ایس ایف کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری اور رکن سندھ اسمبلی امان اللہ محسود کے کوارڈینیٹر فضل امین شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس سے سینیٹر شاہی سید نے بذریعہ ٹیلی فون لندن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضل امین کی شہادت ہمارے لیے ناقابل فراموش المیہ ہے۔
قومی تحریک کے لیے فضل امین کی شہادت ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ،وہ اپنی شرافت ،دیانت ، خدمات اور کردار کی وجہ سے ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ،شہید فضل امین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،
انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا ظلم وجبر ہمارے عزم کو مزید تقویت پہنچا رہا ہے، ان کی شہادت پر پوری پارٹی غم و سوگ کی کیفیت میں مبتلا ہے ،ارباب اختیار اب مزید ہمارا صبر نہ آزمائیں،کارکنا ن مایوس نہ ہوں کیوں کہ جس عظیم مقصد لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں وہ منزل اب بہت قریب ہے، حق و سچ غالب آنے کے لیے اور باطل مٹنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں، ظالموں سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔