فضل امین کی شہادت ناقابل فراموش المیہ ہے، شاہی سید

ایکسپریس اردو  جمعـء 20 جولائی 2012
قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ فوٹو/ایکسپریس

قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ فوٹو/ایکسپریس

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری اعلامیے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سندھ کونسل کے ممبر،پختون ایس ایف کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری اور رکن سندھ اسمبلی امان اللہ محسود کے کوارڈینیٹر فضل امین شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس سے سینیٹر شاہی سید نے بذریعہ ٹیلی فون لندن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضل امین کی شہادت ہمارے لیے ناقابل فراموش المیہ ہے۔

قومی تحریک کے لیے فضل امین کی شہادت ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ،وہ اپنی شرافت ،دیانت ، خدمات اور کردار کی وجہ سے ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ،شہید فضل امین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،

انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا ظلم وجبر ہمارے عزم کو مزید تقویت پہنچا رہا ہے، ان کی شہادت پر پوری پارٹی غم و سوگ کی کیفیت میں مبتلا ہے ،ارباب اختیار اب مزید ہمارا صبر نہ آزمائیں،کارکنا ن مایوس نہ ہوں کیوں کہ جس عظیم مقصد لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں وہ منزل اب بہت قریب ہے، حق و سچ غالب آنے کے لیے اور باطل مٹنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں، ظالموں سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔