پرانے فونز سے قیمتی دھاتیں نکالنے والا روبوٹ تیار

روبوٹ صرف 11 سیکنڈ میں پرانے فون میں موجود سونا ، چاندی اور پلاٹینم کو الگ کرلیتا ہے۔

روبوٹ صرف 11 سیکنڈ میں پرانے فون میں موجود سونا ، چاندی اور پلاٹینم کو الگ کرلیتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ ایپل

NEW DELHI:
ایپل کمپنی نے ایسا ری سائیکل بوٹ تیار کیا ہے جو صرف 11 سیکنڈ پر فون کو ری سائیکل کرکے اس سے پلاسٹک، الیکٹرانکس اور قیمتی دھاتیں الگ کرنکالتا ہے۔

یہ روبوٹ چاندی، ٹنگسٹن ، پلاٹینم، کوبالٹ، سونا اور المونیم کو نکال باہر کرتا ہے اس کا پہلا پلانٹ ایپل کے صدر دفاتر میں قائم کیا گیا ہے اور دوسرا یورپ میں لگایا جائے گا۔




روبوٹ کو بنانے کا مقصد ایپل پر کی جانے والی وہ تنقید ہے جس میں کمپنی کے فون سیٹ کے بارے میں کہا گیا کہ اس کی پیکنگ اتنی سخت ہوتی ہے کہ اس کے اجزا کو الگ کرکے ری سائیکل کرنا بھی ناممکن ہوتا ہے۔



اس روبوٹ کو لیام کا نام دیا گیا ہے جو ایک سال میں چند لاکھ فونز کو ہی ری سائیکل کرسکتا ہے۔

Load Next Story