- فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی
- موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری
- تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی
- نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
- پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ
- چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
- کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی
- ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
- ’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید
- کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان
- فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور
- پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ
- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
- پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی خیبر پختونخوا کا جلد از جلد تحقیقات کا حکم
- درہ خنجراب پاک چین خصوصی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا
جامعہ اردو، وی سی کی تقرری کیلیے سینیٹ کا اجلاس بلایا جائے

گلشن کیمپس کی انجمن اساتذہ کی مجلس منتظمہ کا اجلاس،شرکا کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کی انجمن اساتذہ کی مجلس منتظمہ کا اجلاس پروفیسر جاوید اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر افتخار احمد طاہری نے اجلاس میں موجود شرکا کو یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر کے استعفے اور انچارج وائس چانسلر کے طور پر افتخار عارف کی مبینہ تقرری پر تشویش کا اظہار کیا، اساتذہ نے اس صورتحال کو نقصان دہ قرار دیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ساجد جہانگیر اور ڈاکٹر زبیر احمد نے اردو یونیورسٹی کے نمائندہ اساتذہ پر مشتمل وفد کی چانسلر اردو یونیورسٹی صدر مملکت آصف علی زرداری سے بالمشافہ ملاقات پر زور دیا اور مستقل وائس چانسلر کی تقرری کیلیے اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کیا، ڈاکٹر سارہ اختر نے کہا کہ اردو یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر کا تجربہ بہت بری طرح ناکام رہا ہے، ڈاکٹر سحر زیدی نے تجویز دی چانسلر اردو یونیورسٹی صدر مملکت آصف علی زرداری سے درخواست کی جائے کہ وہ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کے اجلاس بلانے کی اجازت دیں اور مستقل وائس چانسلر کو فوری طور پر نامزد کریں،
ڈاکٹر افتخاراحمد طاہری نے کہا کہ انچارج وائس چانسلر کی تقرری اردو یونیورسٹی کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہوگی، نیز یہ عمل سرچ کمیٹی کے چھ مہینوں کی محنت برباد کرنے کی مترادف ہو گا، ڈاکٹر افتخارا حمد طاہری نے مزید کہا کہ افتخار عارف بہت بڑے شاعر اور نامور شخصیت ہیں، اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کو ان سے پوری امید ہے کہ قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کی بطور قائم مقام وائس چانسلر تقرری کو افتخار عارف خود بھی قبول نہیں کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔