ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے، حسن ظفر

ایکسپریس اردو  جمعـء 20 جولائی 2012
دو ماہ میں ملت جعفریہ کے27 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا،پریس کانفرنس سے خطاب۔ فائل فوٹو

دو ماہ میں ملت جعفریہ کے27 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا،پریس کانفرنس سے خطاب۔ فائل فوٹو

کراچی: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کرنے کے احکامات دینا مہدی شاہ کی امریکی غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دو ماہ میں ملت جعفریہ کے27 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا،دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے، شعائر اسلامی کی توہین ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، مرزا یوسف حسین، علی اوسط اور اصغر عباس زیدی نے امام بارگاہ خراساں پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں امریکی اشاروں پر شیعہ نسل کشی کی جارہی ہے،

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کا علامہ راجہ ناصر عباس کی گرفتاری اور صوبہ بدری کا حکم دراصل یہ ثبوت پیش کررہا ہے کہ حکمراں امریکی غلامی میں شاہ ایران کی سنت پر عمل کررہے ہیں،عوام کے احتجاج پر وزیراعلیٰ احکامات واپس لینے پر مجبور ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔