کراچی: سابق وفاقی وزیر قانون اقبال حیدر انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  اتوار 11 نومبر 2012
اقبال حیدر کچھ عرصے سے پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے. فوٹو: فائل

اقبال حیدر کچھ عرصے سے پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے. فوٹو: فائل

کراچی: سابق وفاقی وزیر قانون اور سماجی رہنما سید اقبال حیدر کراچی میں انتقال کرگئے.

اقبال حیدر کچھ عرصے سے پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز 4امام بارگاہ یثرب میں کل بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔
اقبال حیدر نے ابتدائی تعلیم کراچی سے جب کہ پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ ضیاالحق کے دور آمریت میں انہوں نے جمہوریت کی بحالی کے لئے نہایت متحرک کردار ادا کیا۔ اقبال حیدر نے 1988 میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اقبال حیدر نے اٹارنی جنرل کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیے۔ 1993 سے1994 تک وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے فرائض انجام دئیے۔2005 میں پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کرکے ہیومن رائٹس کمیشن میں فرائض انجام دینے لگے۔ وہ ہیومن رائٹس کمیشن کے شریک چیئرمین بھی تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔