امیتابھ ٹویٹر پر 20ملین پرستاراکٹھے کرنیوالے پہلے بھارتی بن گئے

شوبز ڈیسک  جمعرات 24 مارچ 2016
20 ملین کا ہدف عبور کرچکا ہوں اور اب 30 ملین کا ہدف سامنے ہے، امیتابھ فوٹو؛ فائل

20 ملین کا ہدف عبور کرچکا ہوں اور اب 30 ملین کا ہدف سامنے ہے، امیتابھ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ میگاسٹار امیتھابھ بچن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 20ملین پرستار اکٹھے کرنیوالے پہلے بھارتی بن گئے انھوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان ہی کی وجہ سے یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت بھر میں ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 18.8ملین پرستاروں کے ساتھ دوسرے ، شاہ رخ خان 18.6کے ساتھ تیسرے ، عامر خان 16.9 ملین کے ساتھ چوتھے ،سلمان خان 16.8ملین کے ساتھ پانچویں اور پریانکا چوپڑا 13.2 ملین پرستاروں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں ۔

امیتابھ بچن نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 20 ملین کا ہدف عبور کرچکا ہوں اور اب 30 ملین کا ہدف سامنے ہے اور جلد ہی اسے بھی پرستاروں کی بدولت حاصل کرلوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔