فلم انڈسٹری سے کوئی رضاکارانہ رٹائرمنٹ نہیں لیتا،پریم چوپڑا

شوبز ڈیسک  جمعرات 24 مارچ 2016
 جب کوئی جسمانی طور پر فٹ نہیں رہتا اور کام کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو وہ کام چھوڑ دیتا ہے، پریم چوپڑا۔  فوٹو: فائل

جب کوئی جسمانی طور پر فٹ نہیں رہتا اور کام کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو وہ کام چھوڑ دیتا ہے، پریم چوپڑا۔ فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ کے ماضی کے نامور ولن پریم چوپڑا نے کہا ہے کہ کوئی آرٹسٹ رضاکارانہ طور پر فلم انڈسٹری سے رٹائرمنٹ نہیں لیتا تاہم یہ الگ بات ہے کہ اکثر لوگ کام کی کمی یا جسم میں زیادہ قوت نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری سے دورہوجاتے ہیں۔

یہ بات انھوںنے فلم ’’ارنچھو‘‘ کی پہلی جھلک جاری کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہ پریم چوپڑا کا کہناتھا کہ میرے لیے بہت ای اچھی بات ہے کہ اس وقت بھی کام کررہا ہوں اور مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ کام کو آگے بھی جاری رکھ سکوں جب کہ فلم انڈسٹری میں کوئی آرٹسٹ یا ٹیکنیشن ایسا نہیں جو رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لے لے ۔

کام نہ کرنے کی دو بڑی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ جب کوئی جسمانی طور پر فٹ نہیں رہتا اور کام کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو وہ کام چھوڑ دیتا ہے اس کی کئی مثالیں ہیں جن میں دلیپ کمار ، ششی کپور، شمی کپور اور دیگر نے اس وقت انڈسٹری چھوڑی جب وہ جسمانی طور پر کام کرنے کے قابل نہیں رہے اور ان فٹ ہوگئے۔اور دوسری وجہ یہ ہے اگر آپ کو کام ملنا بند ہوجائے اور اس کا تعلق صرف عمر کے ساتھ ہوتاہے مگر میں اس حساب سے سب سے زیادہ خوش قسمت ہوں کہ 80 برس کی عمر میں بھی کام کررہا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔