ہیٹی میں سیلاب کے باعث 16 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر

ویب ڈیسک  اتوار 11 نومبر 2012
طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

ہیٹی: ہیٹی میں سیلاب کے باعث 16 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی ہیٹی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں جب کہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ دوسری جانب کئی علاقوں کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکال رہے ہیں۔ سیلاب میں کئی افراد کے لاپتہ ہونےکی بھی اطلاعات ہیں۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آنے والےدنوں میں ہیٹی میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔