میانمار میں 6.8 شدت کے زلزلے سے 13 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 11 نومبر 2012
زلزلےسے 40  سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

زلزلےسے 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ینگون: میانمار میں 6.8 شدت کے زلزلے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شمالی میانمارمیں شدید زلزلے سے دریا پر زیرتعمیر پل گرگیا، جس کی وجہ سے پل پرموجود 5 افراد لاپتہ ہوگئے۔ زلزلےسے 40  سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد وقفے وقفے سے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔