حیدرآباد: فائرنگ کےمختلف واقعات میں لوک گلوکارسمیت 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 11 نومبر 2012
لوک گلوکار  کمال احمد کے ورثاء نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل

لوک گلوکار کمال احمد کے ورثاء نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل

حیدر آباد: فائرنگ کے مختلف واقعات میں لوک گلوکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قاسم آبادکے علاقےنسیم نگر فیز ون میں دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لوک گلوکار کمال احمد خاصخیلی زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ورثاء نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

سول اسپتال کےڈاکٹرز ہاسٹل میں بچوں کی لڑائی پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے اسپتال کا وارڈ بوائے وزیرعلی کھوسوجاں بحق جب کہ ڈنڈے لگنے سے برکت کھوسو زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔