آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن سفیر کی ملاقات

جرمن سفیر نے پاک فوج کی جانب سے خطے میں امن و امان کی کاوشوں کو سراہا ، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 24, 2016
جرمن سفیر نے پاک فوج کی جانب سے خطے میں امن و امان کی کاوشوں کو سراہا ، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعلقات و تعاون پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جرمن سفیرنے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

مقبول خبریں