انڈوپاک دوستی کپ: بھارت نے پاکستان کو تیسرا ہاکی میچ ہرا کر سیزیز اپنے نام کر لی

ویب ڈیسک  اتوار 11 نومبر 2012
لاہور کے جوہر ہاکی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول انڈوپاک دوستی کپ سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا۔ فوٹو : فائل

لاہور کے جوہر ہاکی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول انڈوپاک دوستی کپ سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا۔ فوٹو : فائل

لاہور: بھارت نے پاکستان کو تیسرے ہاکی میچ میں ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز جیت لی۔

لاہور کے جوہر ہاکی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول انڈوپاک دوستی کپ سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا۔ بھارت کےوکرم جیت نے پہلا، راج پال نے دوسراجبکہ تیسرا گول جسکارن نےکیا۔

پاکستان کی جانب سےواحد گول عثمان نےپنالٹی کارنر پر کیا, اس سے پہلےدونوں میچ برابر رہے تھے.  سیریز کے اختتام پر بھارتی ٹیم کو گولڈ میڈل اورپاکستانی ٹیم کو سلورمیڈل دیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔