فرقہ وارانہ فسادات پیدا کرنے کی سازش کو ناکام بنایا جائے، رابطہ کمیٹی

ویب ڈیسک  اتوار 11 نومبر 2012
رابطہ کمیٹی نے کہا سفاک دہشت گرد شہرمیں شیعہ ، سنی اور دیگر بے گناہ شہریوں کو قتل کرکےفرقہ وارانہ ہم آہنگی کوختم کرنا چاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

رابطہ کمیٹی نے کہا سفاک دہشت گرد شہرمیں شیعہ ، سنی اور دیگر بے گناہ شہریوں کو قتل کرکےفرقہ وارانہ ہم آہنگی کوختم کرنا چاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ارکان نے کراچی میں بے گناہ افراد کے سفاکانہ قتل کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام قتل و غارتگری کے واقعات پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

ایم کیوایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی نے کہا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر میں عوام دہشت گردوں کے رحم وکرم پر ہیں اور ان کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے والا کوئی نہیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہا سفاک دہشت گرد شہرمیں شیعہ ، سنی اور دیگر بے گناہ شہریوں کو قتل کرکےفرقہ وارانہ ہم آہنگی کوختم کرنا چاہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے گورنرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کا فی الفوراجلاس طلب کیاجائے اور فرقہ وارانہ فسادات پیدا کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔