پریانکا چوپڑا دنیا کی 100 با اثر شخصیات میں شامل

شوبز ڈیسک  جمعـء 25 مارچ 2016
دنیا بھر میں موجود پرستاروں کی چاہت کی بدولت کامیابی ملی ہے،بالی وڈ اداکارہ۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر میں موجود پرستاروں کی چاہت کی بدولت کامیابی ملی ہے،بالی وڈ اداکارہ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: پردہ اسکرین پر بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فنکارانہ صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور اپنی انھی صلاحیتوں کی بنا پر پریانکا چوپڑا ان دنوں شہرت کے ساتویں آسمان پر ہیں، ان کی نئی کامیابی یہ ہے کہ انھیں دنیا کی 100بااثر شخصیات میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ایک بین الاقوامی جریدے نے دنیا کی سب سے بااثر شخصیات کے بارے میں جاننے کے لیے ایک سروے کروایا۔ سروے رپورٹ کے مطابق دیگر بااثر شخصیات میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

اپنی اس کامیابی پر پریانکا چوپڑا نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ یہ سب ان کے دنیا بھر میں موجود پرستاروں کی چاہت کی بدولت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔