افغان فوجیوں کی پاکستانی علاقے میں گولہ باری سے 4 شہری جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 11 نومبر 2012
افغان فوجیوں نےسرحدی چوکی کے ٹاپ سے مارٹر گولے فائر کئے اور انہوں نے شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

افغان فوجیوں نےسرحدی چوکی کے ٹاپ سے مارٹر گولے فائر کئے اور انہوں نے شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

افغان نیشنل آرمی نے پاکستانی علاقے نیز نارائی میں گولے برسائے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 شہری جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان فوجیوں نےسرحدی چوکی کے ٹاپ سے مارٹر گولے فائر کئے اور انہوں نے شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

اسی مقام پر چند شہری لکڑیاں چن کے گھر واپس جا رہے تھے کہ افغان علاقے سے گولہ باری کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی حکومت نے معصوم شہریوں کی ہلاکت پر افغان حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔