ایسا بستر نما لباس جسے پہن کر سویا بھی جاسکتا ہے

ویب ڈیسک  جمعـء 21 دسمبر 2018
لباس میں تکیہ موجود ہے اور دبیز ہونے کی وجہ سے بیٹھے بیٹھے بھی نیند لی جاسکتی ہے۔

لباس میں تکیہ موجود ہے اور دبیز ہونے کی وجہ سے بیٹھے بیٹھے بھی نیند لی جاسکتی ہے۔

لندن: برطانوی کمپنی نے ایسا بستر نما انوکھا لباس تیار کیا ہے جسے آپ پہن کر سو بھی سکتے ہیں جو آپ کو مکمل بستر کا احساس دلائے گا۔

یہ آرام دہ لباس عوام کو بیٹھے بیٹھے سونے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے برطانوی باشندے شدید محنت کرتے ہیں اور نیند کی کمی سے ان کی طبیعت مزید متاثر ہوسکتی ہے اور اسی لیے محدود تعداد میں ’’سُو ویٹ نامی‘‘ یہ لباس تیار کیا گیا ہے جو تھکان اور نیند کی کمی دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اس انوکھے لباس کا کالر بڑا اور دبیز ہے جو کسی بھی وقت قیلولہ اور آرام کی سہولت فراہم کرتا ہے جب کہ لباس کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ شدید سردی سے بھی بچاتا ہے اور سفید رنگ مزاج کو پرسکون بناتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔