نئی فلم میں چیلنجنگ رول کر رہی ہوں،ریچا چڈھا

شوبز ڈیسک  ہفتہ 26 مارچ 2016
فلم میں جتنے بھی فنکار کام کررہے ہیں ان سب کا کردار بہت اہم ہے، ریچا چڈھا فوٹو: فائل

فلم میں جتنے بھی فنکار کام کررہے ہیں ان سب کا کردار بہت اہم ہے، ریچا چڈھا فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا کہتی ہیں کہ وہ اپنی نئی فلم میں چیلنجنگ رول کر رہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مشکل کردار کنے سے نہیں گھبراتیں۔دراصل ایک فنکار کی صلاحیتوں کا اسی وقت اندازہ ہوتا ہے جب وہ مشکل رول فیس کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئی فلم ’’کیبرٹ‘‘کی کہانی ایک ایسی رقاصہ کے گرد گھومتی ہے جسے خو د کودنیا بھر میں منوانے کا جنون ہوتا ہے۔اس فلم میں جتنے بھی فنکار کام کررہے ہیں ان سب کا کردار بہت اہم ہے اور ہم سب ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔