ٹوئٹر پر بہت محتاط رہ کربات کرتی ہوں،کالکی کوچلن

شوبز ڈیسک  ہفتہ 26 مارچ 2016
بطور سلیبریٹی میں نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ حدود متعین کر رکھی ہیں،بالی وڈ اداکارہ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بطور سلیبریٹی میں نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ حدود متعین کر رکھی ہیں،بالی وڈ اداکارہ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کالکی کوچلن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر بہت محتاط رہ کر بات کرتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ بخوبی جانتی ہیں کہ انھیں بطور سلیبریٹی اپنے فینز سے کیسے بات کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور سلیبریٹی میں نے سوشل میڈیا پر کچھ حدود متعین کر رکھی ہیں جن کا میں ہر حال میں خیال رکھتی ہوں یہی وجہ ہے کہ مجھے اس معاملے میں کبھی پریشانی اور شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔