ہریتک،سوزانے کی طلاق کے پیچھے کنگنا کا ہاتھ

شوبز ڈیسک  ہفتہ 26 مارچ 2016
سوزانے خان سمجھتی ہیں کہ ہریتک روشن اور ان کے درمیان علیحدگی کے پیچھے کنگنا رناوت کا ہاتھ ہوسکتا ہے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

سوزانے خان سمجھتی ہیں کہ ہریتک روشن اور ان کے درمیان علیحدگی کے پیچھے کنگنا رناوت کا ہاتھ ہوسکتا ہے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکار ہریتک روشن اور ان کی سابقہ اہلیہ میں طلاق کی مختلف وجوہات سامنے آرہی ہیں۔

ایک نئی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزانے خان کو اپنے شوہر اور اداکارہ کنگنا رناوت کے تعلقات کے بارے میں علم ہوچکا تھا تاہم وہ کسی مصلحت کے تحت خاموش تھیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوزانے خان سمجھتی ہیں کہ ہریتک روشن اور ان کے درمیان علیحدگی کے پیچھے کنگنا رناوت کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ ان دنوں ہریتک روشن اور ان کی سابق گرل فرینڈ کنگنا کے مابین بھی قانونی جنگ چل رہی ہے جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید شدت آتی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔