برمامیںمسلمانوں کا قتل، آج یوم احتجاج منایا جائیگا، وفاق المدارس

ایکسپریس اردو  جمعـء 20 جولائی 2012
 تمام شہروںمیں نمازجمعہ کے بعد مظاہرے اورریلیاں نکالی جائینگی،مولاناسلیم اللہ۔ فوٹو رائٹرز

تمام شہروںمیں نمازجمعہ کے بعد مظاہرے اورریلیاں نکالی جائینگی،مولاناسلیم اللہ۔ فوٹو رائٹرز

اسلام آباد: وفاق المدارس نے برمامیںمسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آج ملک بھر میںیوم احتجاج منانے کااعلان کیاہے۔علمائے کرام جمعہ کے خطبات میںبرماکے مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے ظلم کی مذمت کریںگے،

نمازجمعہ کے بعداحتجاجی مظاہرے اورریلیاںنکالی جائیں گی،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدرمولاناشیخ سلیم اللہ خان اورجنرل سیکریٹری مولاناقاری محمدحنیف جالندھری نے کہاہے کہ برمامیںمظلوم مسلمانوںکوزندہ جلایاگیا،ان کاقتل عام کیا گیا ،مگرحقوق انسانی کی علمبردارعالمی تنظیموںکے منہ پہ مہرسکوت ثبت ہے،

انھوںنے اس ظلم کے خلاف ایک لفظ بولنابھی گوارہ نہیںکیا،انھوںنے اسلامی قیادت کی خاموشی کو بھی تنقیدکانشانہ بنایا اورکہاکہ مسلم امہ کے نمائندوںنے بھی چپ کاروزہ رکھ لیاہے ایسے حالات میںوفاق المدارس نے فیصلہ کیاہے کہ برمامیںمسلمانوںپرننگی جارحیت اورظلم کے خلاف آج جمعہ کوملک گیریوم احتجاج منایاجائے گااورچھوٹے بڑے تمام شہروں میں مظاہرے، جلوس اورریلیاںنکالی جائیںگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔