کراچی میں فی الفور فوجی آپریشن کیا جائے، سنی ایکشن کمیٹی

نامہ نگار  پير 12 نومبر 2012
 سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، مدارس پر چھاپوں اور طلبہ کے قتل کی مذمت.

سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، مدارس پر چھاپوں اور طلبہ کے قتل کی مذمت.

سجاول: کراچی میں مدارس پر چھاپے، طلبا اور شہریوں کے قتل عام سے ثابت ہوگیا کہ حکومت سندھ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

بدامنی اور بے گناہوں کا قتل روکنے کے لیے فوری طور پر کراچی میں فوجی آپریشن کرکے دہشتگردوں کا نیٹ ورک ختم کیا جائے۔ یہ بات سنی ایکشن کمیٹی ضلع ٹھٹھہ کے رہنمائوں مولانا عبدالرحمان، قاری دائود، ساحل محمدی، قاری مختار، فضل پنہور و دیگر نیایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں، لاقانونیت کی انتہا ہوچکی، بھتہ مافیا نے کراچی کے تاجروں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ۔

آئے روز اہلسنت علماء ، کارکنان اور مدارس کے طلبا کا قتل اور مدارس پر چھاپے اصل حقائق چھپانے کی سازش ہیں، حکومت سندھ قیام امن میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے، انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ کا نام و نشان نظر نہیں آتا، دہشت گرد آزادی سے گھوم رہے ہیں۔ کراچی میں فی الفور فوجی آپریشن شروع کیا جائے اس کے بغیر حالات بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔