سجاول، معمولی فنی خرابی پر گھنٹوں بجلی بند، شہری پریشان

نامہ نگار  پير 12 نومبر 2012
لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا، سٹی کا فیڈر دیہات سے الگ کرنے کا مطالبہ.  فوٹو: فائل

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا، سٹی کا فیڈر دیہات سے الگ کرنے کا مطالبہ. فوٹو: فائل

سجاول: سجاول سٹی کا فیڈر نواحی دیہات سے منسلک رکھنے کے باعث معمولی فالٹ کی وجہ سے گھنٹوں شہر کی بجلی بند کر دینے کے باعث تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔

سٹی فیڈر الگ کرکے شہریوں کو عذاب سے بچایا جائے، عوامی حلقوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سجاول شہر کے آدھے سے زائد حصے کو سید پور اور بیلو کے فیڈر سے منسلک کرنے کے باعث دیہات کی لائنوں میں معمولی خرابی کی وجہ سے آدھے سے زائد شہر کی گھنٹوں بجلی بند کردی جاتی ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی4 گھنٹے سے بڑھا کر 8 گھنٹے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مذکورہ دیہات کی لائنوں میں فالٹ کے باعث مزید کئی گھنٹے بجلی بند کرکے شہریوں کو عذاب میں مبتلاکیا جاتا ہے۔ تقریباً 30 برس پرانی لائنوں کی مرمت نہ ہونے سے نمی کے باعث آدھی رات کو بجلی بند ہوجاتی ہے جو صبح 9 بجے کے بعد بحال کی جاتی ہے،جے سیشہر بھر کے لوگ شدید پریشانی اور عذاب میں مبتلا رہتے ہیں، مقامی تاجروں، سماجی حلقوں حافظ ریاض میمن، ڈاکٹر رام چند لوہانہ، ڈاکٹر نور احمد سلام، سیٹھ جمن جاڑو، ڈاکٹر حاجی کھٹی، عمران کھٹی، جی ایم میمن و دیگر نے حیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سجاول سٹی کا فیڈر الگ کرکے عوام کو اسپریشانی سے نجات دلائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔