سستی سی این جی کے باوجودٹرانسپورٹرز کی لوٹ کھسوٹ جاری

نامہ نگار  پير 12 نومبر 2012
سی این جی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود ٹرانسپورٹر کا کرایوں میں کمی سے گریز، آر ٹی اے حکام بھی خاموش۔  فوٹو: ایکسپریس/ فائل

سی این جی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود ٹرانسپورٹر کا کرایوں میں کمی سے گریز، آر ٹی اے حکام بھی خاموش۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

سانگھڑ: سی این جی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود ٹرانسپورٹر کا کرایوں میں کمی سے گریز، آر ٹی اے حکام بھی خاموش۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ ضلع سے حیدرآباد، کراچی، نواب شاہ، میر پور خاص، شہداد پور، ٹنڈو آدم سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے سی این جی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہیں کیے، مسافروں سے لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹرانسپورٹر اور مسافروں میں زائد کرایہ وصولی پر جھگڑے معمول بن گئے۔ گزشتہ روز بھی سانگھڑ سے حیدرآباد جانے والی وین کے مالک نے کرائے میں کمی کے مطالبے پر مسافروں سے انتہائی بدتمیزی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔