کراچی میں قتل و غارت جاری، مزید10افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  پير 12 نومبر 2012
کراچی،سہراب گوٹھ میں ایدھی سردخانے  کے قریب دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے بعد رینجرز اہلکار وں نے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی،سہراب گوٹھ میں ایدھی سردخانے کے قریب دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے بعد رینجرز اہلکار وں نے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی: پولیس،رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں قاتلوںکے آگے بے بس ہوگئے۔

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کے باوجود شہربھرمیں قتل وغارت کاسلسلہ جاری رہا،مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میںامام مسجدسمیت مزید10افرادجاں بحق ہوگئے،اس دوران پولیس عام شہریوںکوڈبل سواری پرپکڑتی رہی،سہراب گوٹھ میں2گروپوں میں مسلح تصادم ہوگیااورپوراعلاقہ فائرنگ سے گونج اتھا،فائرنگ سے نجی ٹی وی کے رپورٹرسمیت5افرادزخمی ہوگئے،گولیماراورگلبہارمیں بھی نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے دکانیں اور کاروبار بندکرادیاجبکہ ایک گاڑی نذرآتش کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق۔اورنگی ٹائون کے علاقے سیکٹرساڑھے گیارہ پراسلام چوک کے قریب دکان پر فائرنگ سے50سالہ جرار،اس کا بیٹا28سالہ سجاداوردوسرابیٹا25 سالہ امدادہلاک اوران کی دکان کاملازم22سالہ فرحان زخمی ہوگیا۔

ہلاک و زخمی ہونے والے اپنی وہیل تھروکی دکان پربیٹھے ہوئے تھے کہ2موٹرسائیکلوں پرسوار4ملزمان آئے اورفائرنگ کرکے فرارہوگئے،واقعے کے بعدعلاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی اوردکانیں وکاروباربندہوگیا، مقتولین مخدوم شاہ کالونی سیکٹرساڑھے گیارہ اقبال مارکیٹ کے رہائشی تھے۔بنارس پل کے نیچے نسوارکی دکان پرفائرنگ سے دکاندار45سالہ عمران باوانی ہلاک ہوگیا،مقتول3بچوں کا باپ جبکہ اس کاآبائی تعلق سوات سے تھا۔منگھوپیرمیں مسجدتقویٰ کے قریب فائرنگ سے مسجدکاپیش امام45 سالہ ہارون رشیدہلاک ہوگیا،وہ مسجد میں قائم دارالعلوم کے سربراہ اور مسجدمیں ہی رہائش پذیرتھا۔

ہفتے اور اتوار کی شب شریف آبادکے علاقے ایف سی ایریامیں فائرنگ سے زخمی ہونے والا وجاہت نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ،مقتول کی محرم الحرام کے بعد شادی طے تھی جس کے باعث خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔مارٹن کوراٹرشاہ نجف امام بارگاہ کے قریب کے رہائشی45سالہ سیدمختارزیدی کو نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے گھرکے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اورفرارہوگئے مقتول کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی،مقتول نجی ٹی وی چینل کے رپورٹراورماتمی انجمن کے نواح خواں سیداظہر زیدی کابھائی تھا اورضرب حیدری کا سرپرست تھا،مقتول خودبھی انجمن علی مدد میں نواح خواں اورغیر شادی شدہ تھا۔مجلس وحدت المسلمین سندھ کے ترجمان مولانامختارامامی نے واقعے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہریوںکو دہشت گردوں کے رحم و کرم پرچھوڑ دیاگیاہے۔

سولجر بازارنمبر ایک تھانے کے عقب میں نظام آبادکے رہائشی35 سالہ حیدر علی کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیااورفرار ہو گئے۔سچل تھانے کی حدودسپر ہائی وے روٹ نمبر4/L بس کے آخری اسٹاپ کے قریب ملک آغاجان ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قمرخان ہلاک ہوگیا،مقتول سہراب گوٹھ میں ایوب گوٹھ کارہائشی تھا اوررکشے میں جارہاتھاکہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔سہراب گوٹھ پرواقع ایدھی سردخانے پر2گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا،اس دوران دونوں جانب سے آزادنہ طور پراسلحے کا استعمال کیاگیا،گولیوںکی آوازسے پوراعلاقہ گونج اٹھااورلوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے،فائرنگ اتنی شدیدتھی کہ سہراب گوٹھ فلائی اوور،شارع پاکستان،سہراب گوٹھ سے ناگن چورنگی کی جانب جانے والے متصل راستوں پرٹریفک معطل ہوگیااورعلاقے میں دکانیں وکاروباربندہوگیا۔

اس دوران فائرنگ سے نجی ٹی وی کے رپورٹر ظل حیدر،40 سالہ شوکت علی، 24 سالہ ندیم عسکری ، 35 سالہ محمدراجااور25سالہ سکندرزخمی ہوگئے۔پولیس ورینجرزکی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورہوائی فائرنگ وآنسوگیس کی شیلنگ کرکے صورتحال پرقابو پالیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے 2مشتبہ افرادکو حراست میں لے کران کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیاہے جبکہ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے ۔ گولیماراورگلبہارمیں نامعلوم افرادنے ہوائی فائرنگ کرکے کاروباربندکرادیاجبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران ایک گاڑی بھی نذرآتش کردی گئی ،علاقے میں کئی گھنٹے تک آمدورفت بندرہی۔

پیرآبادکے علاقے اسلامیہ کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے رکشے میں سوار25سالہ عابدحسین اور18سالہ فضل زخمی ہوگئے۔بلدیہ ٹائون سات نمبرمیں فائرنگ سے45سالہ عاصمہ بی بی زخمی ہوگئی۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابقفرئیر تھانے کی حدود کالا پل کینٹ ریلوے کالونی نور جمعہ مسجد کے قریب مختیار ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہفتے کی شب فائرنگ سے زخمی ہونے والا ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر 45 سالہ نصر اﷲ ولد سرتاج خان اتوار کی شب جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، مقتول سولجر بازار ٹریفک پولیس سیکشن کا انچارج تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق دیر سے تھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔