آسمان پرموجود ہر شے کا مکمل ترین کائناتی نقشہ تیار

جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ نے اب تک معلومہ کائنات کا تفصیلی نقشہ تیار کرلیا ہے۔

روزیٹ ایکس سیٹلائٹ کا تیار کردہ تفصیلی نقشہ جس مٰں مختلف نقطے کائنات میں موجود اجرامِ فلکی کو ظاہر کرتے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ میکس پلا نک انسٹی ٹیوٹ

جرمنی کے مشہور میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ نے کائنات میں تمام معلومہ اشیا کا ایک تفصیلی نقشہ تیار کرلیا ہے۔


اگرچہ یہ نقشہ ابتدائی طور پر 1990 میں بنایا گیا تھا لیکن امیج پروسیسنگ ٹیکنالوجی میں بہتری اور دیگر ترقیوں سے اب آسمان کی تفصیلی ایکس رے نقشہ مزید بہتر کیا گیا ہے جس میں ہر معلوم اجرامِ فلکی اور اشیا کا احوال موجود ہے۔ اس کیٹلاگ نقشے کو بنانے کے لیے روزیٹ ایکس سیٹلائٹ سے مدد لی گئی ہے جس نے کائنات کے دوردراز خطوں سے آنے والی ایکسرے کی بنیاد پر چھوٹے بڑے کائناتی اجسام کو نوٹ اور رجسٹر کیا ہے۔

اسے بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزیٹ کے حساس آلات چند فوٹون ( روشنی کے ذرات) کو بھی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی لیے بسا اوقات یہ طے کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ نظر آنے والا کوئی سیارہ یا ستارہ ہے یا صرف کسی خلل کا نتیجہ ہے۔ اب آئندہ سال ایک اور ایکس رے سیٹلائٹ خلا میں بھیجا جارہا ہے جو مزید تفصیل اور گہرائی سے کائنات کا ایکس رے نظارہ کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ پراسرا تاریک توانائی ( ڈارک انرجی) کی خبر بھی لے سکے گا۔
Load Next Story